ایم ایم عالم تجھے سلام

جرأت مندانہ صلاحیتوں سے تاریخ رقم کرنے والے سکواڈرن لیڈر محمد محمود عالم کی آج 11 ویں برسی منائی جا رہی ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکری قیادت نے 1965ء کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم کو ان کی 11 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سپوت نے بھارت کیخلاف جنگ میں دشمن کے 5 جیٹ طیاروں کو مار گرایا تھا

پاک فضائیہ کے شاہین صفت ہواباز نے ڈاگ فائٹ کے دوران 5 بھارتی جنگی طیارے ایک منٹ کے اندر مار گرائے جبکہ 4 طیارے صرف 30 سیکنڈز میں زمین بوس کیے

ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 5 طیارے گرانے کا شاندار ریکارڈ آج بھی گنیز بک آف ورلڈ میں درج ہے۔

ایم ایم عالم 1952ء میں فضائیہ میں آئے اور 2 اکتوبر 1953ء کو کمیشنڈ عہدے پر فائز ہوئے

ایم ایم عالم نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں بھارتی ہوا بازوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلایا

سکواڈرن لیڈر نے ایک ڈاگ فائٹ کے دوران 5 بھارتی ہنٹر جنگی طیارے ایک منٹ کے اندر مار گرائے، اس مشن میں انہوں نے ایف 86 سیبر طیارہ اڑایا

قوم کا یہ قابل فخر سپوت 18 مارچ 2013ء کو 78 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کر گیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں