
کراچی: نامعلوم شرپسند آنسو گیس کے درجنوں شیل کچرا کنڈی میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے پلاٹ پر بنی کچرا کنڈی میں نامعلوم شرپسند آنسو گیس کے درجنوں شیلز پھینک کر فرار ہو گئے
بعد ازاں کچرا کنڈی کو کسی نے آگ لگا دی جس کے باعث شیل جلنے سے علاقہ مکین متاثر ہوئے ہیں
واقعے کی اطلاع ملنے کی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور کچرا کنڈی سے آنسو گیس کے شیل برآمد کر لیے
پولیس کے مطابق برآمد شدہ آنسو گیس کے شیل کافی پرانے ہیں اور ان کی تعداد 40 سے زائد ہے
