گیس کی قیمت میں147 فیصد تک مزید اضافے کی تیاری

 

گیس کی قیمت میں مزید بڑھانے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے گیس کی قیمت میں147 فیصد تک مزید اضافہ کی درخواست دے دی ہے۔

سوئی ناردرن کی گیس کی قیمت میں اضافےکا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی درخواست کی۔

سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں2646.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی درخواست کی ہے اور  کہا ہے کہ نئی اوسط گیس قیمت 4446.89 روپے مقررکی جائے۔

اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر 25مارچ کولاہور میں سماعت کرے گا جبکہ اوگراکی جانب سےدرخواست پر 27مارچ کو پشاور میں بھی سماعت کی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں