
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ روف صدیقی نے سینٹ الیکشن 2024 میں سندھ کی جنرل نشست میں حصہ لینے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
اس موقے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے ایک حلقے این اے 237 کا ایک بھی فارم 45 الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری ہی نہیں کیاگیا، یہ بات دھاندلی کے االزامات کو تقویت بخش رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر کراچی کے تمام حلقوں کے فارم 45 جاری کیے گئے تاہم حیرت انگیز طور پر این اے 237 کا ایک بھی فارم 45 جاری نہیں کیاگیا، جس سے یہ ظاہر ہورہاہے کہ الیکشن کمیشن اصل نتائج کو چھپانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
رؤف صدیقی نے کہا کہ کراچی کے اس حلقے میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کو کامیاب قراردیاگیاتھا لیکن یہ موجودہ صورتحال خدشات اور الزمات کو بڑی حد تقویت دے رہی ہے ۔ بعض ذرائع کا کہناہے کہ اس حلقے میں پی پی کے امیدوار کو جتوانے کے لئے دھاندلی نہیں بہت بڑا دھاندلا کیاگیاہے ۔ حلقے کے عوام کی جانب سے ری پولنگ کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں۔
