گنڈاپورمدت پوری نہیں کر سکیں گے،فیصل واوڈا

9 مئی کے واقعات میں ملوث کسی بھی شخص کو رعایت نہیں ملے گی

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا علی امین گنڈا پور اپنی مدت پوری نہیں کر پائیں گے، رمضان کے بعد ان کے لیے پریشانیاں شروع ہوں گی۔

انہوں نے کاہ کہ میں ایم این اے، وفاقی وزیر اور سینیٹر رہا ہوں، سینیٹر شپ کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں، ہار جیت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

ان کا کہنا تھا 9 مئی کے واقعات میں ملوث کسی بھی شخص کو رعایت نہیں ملے گی،9 مئی کے واقعات کے حوالے سے آئینی ترمیم یا آرمی ایکٹ میں جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہونی چاہیے اور وہ ہو گی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں