
لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی
جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی جس میں عدالت نے جوڈیشل کمیشن اسٹاف کے ساتھ ایک ریسٹورینٹ مالک کی بدتمیزی کے واقعے کا نوٹس لیا اور ریسٹورنٹس سے پارکنگ سے متعلق پلان طلب کیا۔
دوراں جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اس ریسٹورینٹ مالک کو عدالت میں بلواتا ہوں، ہم بہتری کے لیے کام کررہے ہیں سب کو اس میں تعاون کرنا چاہیے ۔
وکیل ٹینریز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر کام کام کررہے ہیں، بعد ازاں عدالت نے رمضان میں مارکیٹ رات 12بجے جب کہ ہفتہ اور اتوار رات ایک بجے تک کھولنےکی اجازت دے دی۔
