
سینیٹ کی 6 خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ سے سینیٹ کی نشستوں کے لیے ضمنی انتخاب پر ووٹنگ کا آغاز صبح 9 بجے سے ہوا جو شام 4 بجے تک جاری رہی
اسلام آباد کی نشست کے لیے ووٹنگ قومی اسمبلی میں جاری ہے، جبکہ اسلام آباد سے سنی اتحاد کونسل کے الیاس مہربان اور پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں،
سندھ سے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے جام سیف اللہ خان اور محمد اسلم ابڑو امیدوار ہیں
سنی اتحاد کونسل کے نذیر اللہ اور شازیہ سہیل بھی سندھ سے سینیٹ کے امیدوار ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر،سید خورشید احمد شاہ و دیگر نے ووٹ دال دیا ہے
