سندھ کابینہ نے حلف اٹھالیا، وزارتیں بھی دی گئیں

کراچی: سندھ کابینہ نے حلف اٹھالیا

حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس سندھ میں ہوئے، جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزراء سے حلف لیا

سندھ کابینہ کے وزراء اور مشیران کو اُن کے قلمدان تفویض کیے گئے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق شرجیل انعام میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ  اور  محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن  اینڈ نارکوٹکس  کا قلمدان دیا گیا

ڈاکٹر عذراپیچوہو کو محکمہ صحت  اور بہبود آبادی کی وزارت دی گئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید ناصر حسین شاہ کو محکمہ توانائی اور منصوبہ بندی اور ترقیات کا قلمدان سونپ دیا گیا

سید سردار علی شاہ کومحکمہ  اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ،محکمہ کالج ایجوکیشن  اورمحکمہ مائنز اینڈ منرلز ڈیولپمنٹ   کا قلمدان  دیا گیا۔

سعید غنی کو محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ ہائوسنگ ٹائون پلاننگ ڈپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ ایجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کا قلمدان  سونپ دیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی  اور محکہ خوراک کا وزیر بنایاگیا۔

ضیاء الحسن کو محکمہ داخلہ اور لاء، پالیمنٹری افیئرز اینڈ کرمنل  پروسیکیوشن  کے قلمدان تفویض کیے گئے؛ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

سردار محمد بخش  خان مہر کو ایگریکلچر، سپلائی اینڈ پرائز ، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز  اور انکوائریز  اینڈ  اینٹی کرپشن  اسٹیبلشمنٹ کا قلمدان دیاگیا؛

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق علی حسن  زرداری کو جیل خانہ جات کا قلمدان سونپ دیا گیا،سید ذوالفقار علی شاہ کومحکمہ کلچر، ٹورازم، اینٹیکیوٹیز  اینڈ آرکائیوز   کا قلمدان تفویض کیاگیا۔

اللہ بخش ڈنو خان بھیو کو محکمہ  فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف   کامشیر تقرر کیا گیا؛

احسان  الرحمان  مزاری  کو محکمہ انٹر پروونشل  کوآرڈینیشن  کا مشیر تقررکیا گیا؛

سید نجمی عالم کو ہیومن سیٹلمنٹ، اسپیٹیل ڈیولپمنٹ اینڈ سوشل ہائوسنگ   اورمحکمہ  لائیو اسٹاک اینڈ فشریز  کا مشیر تقرر کیاگیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں