
ریاض: رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔
سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے مملکت کی 10 آبزرویٹریز میں اجلاس ہوئے، سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں تاہم سدیر رصدگاہ میں ماہر فلکیات اور دیگر افراد نے غروب آفتاب کے بعد رمضان المبارک کے چاند کا مشاہدہ کیا۔
چاند نظر آنے کی گواہی سعودی سپریم کورٹ کو دی گئی جس کے بعد باقاعدہ طور پر ماہ صیام کے چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا
رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد پاکستان میں آج پہلا روزا رکھا جائے گا۔
