ڈی ایس پی میرپورخاص گٹگا ٹرانسپورٹ کرتے ہوئے پی گرفتار

ڈی ایس پی میرپورخاص احمد کریم جیلانی کی گاڑی سے بڑی مقدار میں گٹکا برآمد ہونے پر ڈی ایس پی لیگل کو جامشورو کے قریب سے حراست میں لے لیا گیا۔
واقے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی ایس پی میرپورخاص کریم جیلانی کے منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو انکوائری کی ہدایت کردی۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ڈی ایس پی میرپورخاص کریم جیلانی کو گٹکا اور دیگر منشیات ٹرانسپورٹ کرتے ہوئے کسٹم حکام نے جامشورو کے قریب گرفتار کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈی ایس پی کریم جیلانی کے منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی کو ڈی ایس پی کریم جیلانی کے خلاف فوری انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں