شہید بینظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ کو فرسٹ لیڈی بنانے کا فیصلہ

اسلام آ باد:دوسری بار منتخب صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا اصولی فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آصفہ بھٹوز رداری کو خاتون اول کا درجہ دیا جائےگا، صدر آصف زرداری باضابطہ طور  پر آصفہ بھٹو کو خاتون اول ڈکلیئر کریں گے۔

آصفہ بھٹو کو خاتونِ اول کا پروٹوکول دیا جائےگا اور وہ پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں۔

3 فروری 1993 کو پیدا ہونے والی آصفہ بھٹو زرداری سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں