
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔
وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا
حلف برداری تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔
حلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف، ریاض پیر زادہ، احسن اقبال، شزا فاطمہ، محسن نقوی، امیر مقام، خالد مقبول صدیقی،چوہدری سالک حسین، ، رانا تنویر اور جام کمال شامل ہیں۔
عطااللہ تارڑ، محمد اورنگزیب،اویس لغاری، قیصر شیخ، اسحاق ڈار، مصدق ملک،احد چیمہ، اعظم نذیر تارڑ اور شزا فاطمہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج شام کو طلب کر لیا ہے۔
