وزیراعظم کی زرداری ہاؤس جاکر آصف زرداری کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری کو ملک کا 14واں صدر منتخب ہونے پر زرداری ہاؤس جاکر مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہبازشریف نے آصف علی  زرداری کو دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبوں کے منتخب ارکان نے آصف علی زرداری پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے بطور صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے،صدر آصف علی زرداری وفاق کی مضبوطی کی علامت ہوں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں