آصف علی زرداری 411 ووٹ سے دوسری بار صدر منتخب

ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا۔

حکمراں اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے 255 ووٹ لیے جبکہ  سنی اتحادکونسل کے محمود خان اچکزئی کو 119 ووٹ ملے،جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔

صدارتی انتخابات کیلئے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا،

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف علی زرداری کے سامنے سنی اتحاد کاؤنسل کے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی مد مقابل تھے۔

قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے آصف زرداری  411 الیکٹورل ووٹ لیکر صدر پاکستان منتخب ہوگئے جبکہ محمود خان اچکزئی نے  180.34 الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکے۔

آصف علی زرداری کو سندھ سے 151 ووٹ جبکہ بلوچستان سے 47 ووٹ ملے

آصف علی زرداری ملکی تاریخ میں پہلی بار، دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوکر پاکستان کے 14 ویں صدر ہوں گے

سینیٹ اور قومی اسمبلی کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور پنجاب اسمبلی کیلئے الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا۔
سینیٹر شیری رحمان آصف علی زرداری کی پولنگ ایجنٹ ہیں جبکہ سینیٹر شفیق ترین کو محمود خان اچکزئی کا پولنگ ایجنٹ مقرر کیا گیا
سندھ اسمبلی کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور بلوچستان اسمبلی کیلئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر ہیں۔ پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی آصف علی زرداری کو صدر منتخب ہونے پرمبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پردلی مبارکباد دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے ملکی استحکام کو ہمیشہ مقدم رکھا،آئین پاکستان کوایک بار پھر اس کا حقیقی محسن مل گیا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ  صدر زرداری کی نگاہِ دوررس نے ثابت کردیا کہ وہ ایک بہترین صلاح کار ہیں،تمام ریاستی اکائیوں کو یکجا کر کے ملک کو خوشحالی کی جانب گامزن کریں گے،صدر زرداری باکمال صلاحتیوں کے مالک ہیں،صدرزرداری کی واضح برتری، جمہوریت کی جیت ہے۔

 آصف علی زرداری کی کامیابی پر  پی پی کراچی کی جانب سے آج رات جشن منانے کا اعلان

آصف علی زرداری کی صدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی پر  پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کی جانب سے جشن منانے کا اعلان کیا گیا ہے

آج رات 8 بجے پیپلز سیکریٹریٹ پر پیپلز پارٹی کراچی کی جانب جشن منایا جائیگا

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویزن کے صدر سعید غنی نے تمام کارکنان سے شرکت کی درخواست بھی کردی ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں