TMCگڈاپ کا اجلاس،شہید ذوالفقار علی بھٹو فیصلے کے متعلق قرارداد منظور

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کا چھٹاعام اجلاس چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا ان کے ہمراہ وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو میونسپل کمشنر احمد یار بھی موجودہیں اجلاس کا آٖغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا گزشتہ اجلاس کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،

بعدازاں کونسل ممبر پارلیمانی لیڈر میر عباس ٹالپور نے قرارداد پیش کی جس میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی پر سپریم کونسل آف پاکستان نے صدارتی ریفرنس پر تاریخی فیصلہ سنا دیا کہ عدلیہ نے ماضی میں غلط فیصلہ کیا یہ قرار داد  اکثر یت رائے سے منظور کی گی اس کے بعد شہید عبداللہ مراد کی برسی کے موقع پر دعا مغفرت کی۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے مختلف محکموں پر مشتمل کمیٹیوں کے چیئرمین اور ممبران کے ناموں کی تفصیل سے آغا کیا جس میں ٹیکسیشن کمیٹی،انجینئرنگ ورک اینڈ سروس کمیٹی، فنانس کمیٹی، اسپورٹس کمیٹی، سوشل ویلفیئر کمیٹی، ایڈمنسٹریشن کمیٹی، سولڈویسٹ مینجمنٹ کمیٹی، لاء اینڈ آرڈر کمیٹی،میڈیکل اور وومین ڈیولپمنٹ کمیٹی،شامل ہیں ان تمام کمیٹیوں کی تشکیل پر تمام ممبران نے خوشی کا اظہار کیا،

تمام کونسل ممبران نے اینٹی انکروچمنٹ سیل کے انچارج سہیل یار خان کے تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن پر تعریف کی تمام کونسل ممبران نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف ہر یوسی میں آپریشن ہوناچاہئے،

لیڈی ممبرمہرالنساء بلوچ نے کہا کہ آج وومین ڈے ہمیں فخر ہے ہماری شہید رانی بے نظیر بھٹو پر انہوں نے وومین کی ترقی کے لیے بہت کام کیا،گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین نے وومین ڈے کے موقع پر اجرک کے تحائف پیش کیے جس میں لیڈی کونسل ممبر مہرالنساء بلوچ،کونسل ممبر ثمینہ زرداری،کونسل ممبر سیما جوکھیو شامل تھی۔

اجلاس میں تمام کونسل ممبران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا جس میں کونسل ممبر محمد رفیق جوکھیو، ممبر امن دین جوکھیو، ممبر علی محمد گبول،ممبر داد کریم بلوچ،ممبر سلیم میمن، ممبر دانش برفت،ممبر عبدالستار جوکھیو،ممبر عیسیٰ بلوچ، شامل تھے،

اس موقع افسر مالیات افتخار احمد دایو،ڈائریکٹر HRM  حاجی شریف شیخ، سپر نٹنڈنٹ انجینئر (بی اینڈآر)فرحان علی لاشاری، سپر نٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ڈی)ممتاز علی زرداری،ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈائریکٹر ٹیکس ہمایوں عمران خان، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ہدایت اُللہ شیخ، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈپٹی ڈائر یکٹر سینی ٹیشن فضل الغاری،کونسل آفیسر محمد سجاد،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس ریاض حمید بلوچ،، چیئرمین پی ایس، لال جان نبی اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں