
کراچی: سماجی رہنما مجتبیٰ بیگ نے کہا ہے کہ8 مارچ 2024 کو عالمی یوم خواتین ہے اس موقع پر معمول کے نعروں پر تنقیدی جائزہ پیش کرنے کے بجائے تمام ماحول دوست ساتھیوں سے درخواست ہے کہ ان تصاویر کو ڈائون لوڈ کرکے اپنی پوسٹ پر ان میں سے جو تصویر یا تصاویر مناسب سمجھیں ان کے ساتھ اپنے علاقے یا اپنے حلقہ احباب کی ان خواتین کا ٹیگ کے ساتھ ذکر کریں جو ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبہ جات میں بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔
مجتبیٰ بیگ نے کہا کہ امید ہے کسی قسم کے منفی تبصرے کے بغیر میری اس درخواست پر ضرور عمل کریں گے۔
