سماجی رہنما عطیہ ہارون کو سماجی خدمات کے اعتراف میں گورنرسندھ نے ایوارڈ سے نوازا

 

کراچی: سماجی رہنما عطیہ ہارون کووومنٹم بائے حرا کے تحت سماجی خدمات کے اعتراف میں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ایوارڈ سے نوازا ہے۔گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ معاشی جدوجھد میں اپنی مدد آپ چھوٹے کاروبارکا فروغ دینے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے تاکہ وہ وسائل سے محروم خواتین کو ہنراورگھریلو کاروبارکے فروغ میں اپنا کردارادا کریں،خواتین کی معاشی خود مختاری غربت کے خاتمہ کے لیے عطیہ ہارون جیسی خواتین کی کوششوں سے استفادے اوران کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے

تقریب میں ایوارڈ کی وصولی کے بعد عطیہ ہارون نے کہاکہ کسی کی مدد کے بغیر2011 میں نے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے اپنی جدوجھد کا آغازکیا اورسوشل میڈیا کو دستکاری دیگرگھریلو مصنوعات کی فروخت کے لیے استعمال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دستکاری دیگرگھریلو مصنوعات کی ایک بہت بڑی مارکیٹ موجودہے لیکن خواتین کی اکثریت ناخواندہ ہونے اورسوشل میڈیا کے استعمال سے لاعلم ہونے کی وجہ سے فائدہ حاصل نہیں کررہی ہے،وومنٹم بائے حرا کے تحت جسطرح میری حوصلہ افزائی کی گئی ہے میری کوشش ہوگی کہ سرکاری وسائل کے بغیراپنی مدد آپ کاروبارکرنے کی متلاشی خواتین کوگائیڈ کروں تاکہ وہ اپنی فیملی کی کفالت کرکے ان کا معاشی سہارابن سکیں اورخواتین کی معاشی خود مختاری کی جانب عملی پیش رفت ہو۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں