
ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر فیصلہ آتے ہی بلاول بھٹو زرداری آبدیدہ ہوگئے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا آج سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنایا ہے، عدالت نے تسلیم کیا کہ ذوالفقار بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، عدالت نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کیلئے فیصلہ سنارہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے انتظار میں ہیں، فیصلے عدالتوں پر اعتماد بڑھے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں انصاف کی امید تھی اور عدالت نے تسلیم کیا کہ ذوالفقار بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا۔
