
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے لیبیا میں شہریوں کو یرغمال بنانے والےگینگ کے سرغنہ کو ملتان سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم عثمان عمر فاروق کو ملتان سے گرفتارکیا گیا۔
ملزم نے ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرین کوبیرون ملک بھجوانےکیلئےلاکھوں روپے لوٹے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اٹلی بھجوانےکے 24 لاکھ روپے لیے لیکن متاثرین کو لیبیا بھیج دیا تھا۔
