
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان 225ووٹ لیکر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے
سنی اتحاد کونسل کے امیدوار احمد خان کو شکست ہوئے
ملک احمد خان کو استحکام پارٹی و دیگر نے بھی ووٹ سپورٹ کیا
دوسری جانب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف کی ملک محمد احمد خان کو سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک دی اور کہا خوشی ہے کہ پنجاب اسمبلی کو ایک پڑھا لکھا، تحمل مزاج اور محنتی سپیکر میسر آیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایوان کی بھاری اکثریت نے آپ پر اعتماد کیا، آپ کو مبارک ہو۔امید ہے کہ آپ کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کا اعزاز اور وقار بلند ہوگا، آئین، قانون اور جمہوریت شناس شخصیت کے آنے سے قانون سازی کا معیار بڑھے گا۔
