منظور وسان کا صدر الدین راشدی کو خیرپور سے الیکشن لڑنے کا چیلنج

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے فنکشنل لیگ کے پیر صدر الدین شاہ راشدی کو خیرپور سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ جی ڈی اے کا احتجاج بلاجواز ہے۔

انہوں نے کاہ کہ خود دھاندلی کرتے ہیں، پھر احتجاج بھی کرتے ہیں، پیر صدر الدین راشدی کو چیلنج کرتا ہوں وہ خیرپور کے کسی بھی حلقے سے میر مقابلے میں الیکشن لڑیں۔

منظور وسان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی پارٹی مرکز میں حکومت نہیں بنا سکتی جب کہ ایم کیو ایم ایسے ہی غصہ دکھاتی ہے، ویسے وہ ہمارے ساتھ ہیں، حالات کچھ صحیح نہیں ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے، عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں صرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں