
کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کے وزیراعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کےلیے ناموں کا اعلان کردیا۔
پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے عوام نے ہمیں نہ صرف کامیاب کرایا بلکہ ماضی سے بھی بہتر مینڈیٹ دیا،عوام کی ہم سے توقعات بڑھ گئی ہیں، سیلاب میں لوگوں کے گھروں کے ساتھ ساتھ پچاس فیصد تعلیمی ادارے تباہ ہوگئے انہیں دوبارہ بنائیں گے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے لیے مراد علی شاہ، اسپیکر کے لیے اویس شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے نوید انتھونی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
