شب برات کے سلسلے میں تمام انتظامات کیئے جائینگے،حاجی نواز علی بروہی

چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ شعبان کے مہینے کی عبادات کا حکم پیارے آقامحمد  صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا ہے اس لیے تمام امت مسلمہ اس ماہ خصوصی عبادات کا اہتمام کرتی ہیں اس سلسلے میں  ہماری حدود میں عوام کو جو سہولیات ہم فراہم کر سکتے ہیں وہ کریں گے اس ماہ شب برات بھی ہے اس لیے قبرستان و مساجد اور علاقوں میں صحت و صفائی خصوصی طریقہ کار سے کی جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اپنی حدود میں عوامی مشکلات کو زیادہ سے زیادہ کم کر سکوں اس عظیم مہینے میں امور انجام دینا فرائض منصبی کا حصہ تو ہے باعث اجر و ثواب بھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شب برات کے حوالے سے مختلف مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا

انتظامات کے حوالے سے انہیں ساگر خان نے بریفنگ دی اس موقع پر میونسپل کمشنر آغا خلیق وائس چیئرمین عارف رانا اکاؤنٹ آفیسر فیض محمد چنہ و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہمیں کرنی چاہیے کامیابی اللہ پاک دے گا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہر چیز سے افضل ہے ان سے محبت ہمارے وجود میں شامل ہے جو ان کی شان میں کمی کرے گا وہ دنیا اور اخرت دونوں میں ذلیل و خوار ہوگا اور پاکستانی آئین کے مطابق سخت سزا کا حقدار ہوگا کسی کو حق نہیں کہ وہ عہدے کا غلط استعمال کریں چاہے وہ سلطنت کا بادشاہ ہو یا قاضی ہو عوام مطمئن رہے ان کی توقعات کے عین مطابق تمام تر کام کیے جائیں گے جس طرح ہم دیگر شعبوں میں کر رہے ہیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں