
الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جی ڈی اے طرف سے آج احتجاج کیا جا رہا ہے
سندھ کے مختلف شہروں سے صبح سویرے کارکنان پہنچنا شروع ہوگئے،جبکہ جلسے میں پیر پاگارا کی شرکت امکانی بتائی جارہی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان فنکشنل لیگ کے صدر پیر صدررالدین شاہ راشدی کا کہنا ہے کہ جلسے میں آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،عوام سوشل میڈیا پر چلنے والی من گھڑت خبروں پر توجہ نہ دیں،حیدرآباد جلسہ دیکھ کر مخالف قوتیں بوکھلا گئی ہیں۔
