
کراچی: جی ڈی اے کے مرکزی رہنما صدرالدین شاہ راشدی کی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نےملاقات کی۔
ملاقات میں جی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صفدر عباسی, سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم، اقلیتی ونگ سندھ کے صدر ممبر بار کونسل نند کمار گوکلانی، پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریری علی پلھ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آغا ارسلان بھی موجود تھے۔
رہنماؤں نےکہا کہ یہ الیکشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر کروائے گیے تھے لہزا سپریم کورٹ کے ماتحت بوگس الیکشن کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔
ملاقات میں فراڈ الیکشن کے خلاف جاری احتجاجی تحریک سے متلعق غور بھی کیا گیا، حلیم عادل شیخ نے اپنی مرکزی قیادت( کور کمیٹی) کی طرف سے جی ڈی اے قیادت سے تشکر کا اظہار کیا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جی ڈی اے کے 20 فروری کو مورو کے دھرنے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے سردار عبدالرحیم نے بتایا کہ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218/3 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بوگس الیکشن کروائے ہیں،جی ڈی اے اور پی ٹی ائی رہنماوں نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
