عوام کے مینڈیٹ کو قبول کیا جائے, سماجی رہنما شازیہ خلیل

کراچی: پاکستان کی معروف سماجی رہنما شازیہ خلیل نے کہا ہے کہ 2024 کا الیکشن عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین اور جمھوری نظام پر بدنماداغ ہے، 8 فروری کے عام انتخابات میں عوام کے کے مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالا گیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہو۔

اپنے ایک جاری بیان میں سماجی رہنما شازیہ خلیل نے مزید کہا کہ اس قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، 13 جماعتوں نے اپنے مفادات کیلئے ملک کو مشکلات میں ڈال دیا ہے،سندھ سے کے پی کے تک عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالاگیا جو کہ اب قوم کسی صورت برداشت نہیں کریے گی۔

معروف سماجی رہنما کا کہا تھا کہ پی ڈی ایم میں موجود چوروں کے ٹولوں کو قوم نے مسترد کردیاہے، ساری قوم نے ووٹ کے ذریعے عمران خان پر اعتماد کا اظھار یا ہے،حکومت اس کو بنانا چاہیے جس کو عوام نے ووٹ دیا ہے،ایک سیاسی جماعت کے رات میں جیتے ہوئے امیدوار کو صبح کی روشنی میں ہرادیا گیا اور قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

معروف سماجی کارکن شازیہ خلیل نے ملک میں بڑے پیمانے پر انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا،ناقص کارکردگی سے عوام کا جینا مشکل ہوچکا ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بدترین مہنگائی ہوئی ہے،میں بطور پاکستانی الیکشن کمیشن و عدلیہ سے گزارش ہے کہ عوام کی آواز ہی جمھوریت کا حسن ہے، عوام کے مینڈیٹ کو قبول کیا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں