
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے کے تمام الزامات غلط ہیں، جس جگہ جلسہ ہوا اس حلقے کا رزلٹ ہی دیکہیں پتہ چل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کے دکھ کا احساس ہے، کیوں کے ان کو لوگوں نے رجکٹ کیا ہے،جی ڈی اے کی تقریب پیرپاگارو کی اجتماع ہے،ان کو آئینی اختیارات بھی ملے مگر انہوں نے کیا کام کیئے؟
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی پی مخالفین کو الیکشن میں بدترین شکست ہوئی ہے،اب لوگ ترقی چاہتے ہیں،اندھے اور بیوقوف نہیں ہے، 2018 میں جعلی مینڈیٹ کے ذریعے عمران خان کو اقتدار میں بٹھایا گیا،جس کسی کو بھی مینڈیٹ ملا ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، جی ڈی اے سے کوئی دشمنی نہیں،پیپلز پارٹی نے کام کیا ہے اس لیے عوام ووٹ دیتے ہیں۔
