پی ٹی آئی کا مجلس وحدت مسلمین کیساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ جو انتخابات جیتا ہے اسے حکومت بنانے دی جائے

ان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف نے کہا کہ کے پی میں ہم حکومت کی تشکیل کی طرف جا رہے ہیں، وفاق اور پنچاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد کریں گے،انٹرا پارٹی انتخابات جتنی جلدی ہو کروا دیے جائیں۔

رؤف حسن کے مطابق جماعت اسلامی کے ساتھ خیبرپختونخوا میں حکومت بنائی جائے گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہر، سینٹراعظم خان سواتی اور علی امین گنڈاپور نے لیاقت بلوچ سےرابطہ کیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کےحوالے بات چیت ہوئی،  پی ٹی آئی کو مثبت جواب دیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں