
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین نے سیاست سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جہانگیر ترین کا پارٹی کے اراکین کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ کامیابی پراپنے مخالفین کو مبارکباد دیتا ہوں،جن لوگوں نے انتخابات میں حمایت کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
I would like to thank everyone who supported me in this election and want to offer my congratulations to my opponents. I have immense respect for the will of the people of Pakistan. Therefore, I have decided to resign from my position as Chairman IPP and step away from politics…
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) February 12, 2024
