راولپنڈی:پی ٹی آئی کارکنان سمیت 4 سو سے زائدکیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی: عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ڈویژنل الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا

دفعہ 144 کے تحت پابندی کے باوجود ڈویژنل الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے پر درج مقدمہ میں الیکشن میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے 6 حمایت یافتہ امیدواروں سمیت 62 افراد اور 350 سے زائد نامعلوم کارکنان شامل ہیں۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مجمع خلاف قانون اکھٹا کرنے، شاہراہ بلاک کرکے ٹریفک میں خلل ڈالنے،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت پولیس مزاحمت و دیگر دفعات شامل ہیں۔

درج مقدمے کے مطابق پی ٹی آئی کی کال کے تناظر میں ڈویژنل الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر ڈیوٹی پر تھے کہ چاندی چوک کی جانب سے 350 افراد پر مشتمل ریلی نے روڈ بلاک کردیا

ملزمان نے لاء اینڈ آرڈر کی خلاف ورزی کرکے پولیس اور کار سرکار میں مداخلت کرکے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا، ایک کانسٹیبل کو بھی زخمی کیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں