
فردوس عاشق اعوان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے دوران ڈیوٹی پر موموجود پولیس افسر کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے (12 فروری) پیر کو فردوس عاشق اعوان کو طلب کرلیا اور پولیس افسرکو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا۔ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
