شیخ رشید کی ضمانت منظور،عدالت کا رہا کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق وفاقی وزیر  داخلہ  شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی

شیخ رشید احمد کے وکلا سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا۔

عدالت میں شیخ رشید کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست دی گئی

عدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں