کوئی بھی طاقت ہمیں جمہوری عمل سے ہٹا نہیں سکے گی، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد: وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے میڈیا سہولیات سینٹر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل 8 بجھے تمام پولینگ اسٹیشنز کہلینگے، کل اس وقت تقریبن پولینگ کا آدھا عمل مکمل ہوچکا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی طاقت ہمیں جمہوری عمل سے ہٹا نہیں سکے گی،انتخابات کے مراحل تک پہنچے میں بہت سے مسائل پیش آگئے، دہشت گرد ہمیں ڈرانہیں سکتے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ جس طرح  کے بھی حالات ہوں ہم عوام کے ساتھ ہیں، فیصلہ عوام کرینگے،انتخابی عمل کے دوراں سکیورٹی کے معاملات بہتر کیے ہیں۔

کل کا دن ہم سب کے لئے اہم ہے دن ہے،شاہرہ شاہد

اس موقعے پر سیکریٹری اطلاعات شاہرہ شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل کا دن ہم سب کے لئے اہم ہے دن ہے، ہم سب کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

شاہرہ شاہد کا کہنا تھا کہ جس کسی کو بھی ہماری ضرورت ہو رابطے کریں ہم حاضر ہونگے، ہمارے تمام اسٹیشنز پر بہت ہی کامپٹینٹ افسران موجود ہیں ہو بھی تمام سے رابطے میں ہونگے۔

4ہزار 7سو کے قریب ایکریڈیشن کارڈ جاری کیے ہیں، طارق محمود

اسلام آباد: پی آئی او طارق محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 4ہزار 7سو کے قریب ایکریڈیشن کارڈ جاری کیے ہیں،الیکشن کا عمل صاف و شفاف بنایا جائے گا۔

میڈیا سہولت سینٹر کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق محمود کا کہنا تھا کہ میڈیا سینٹرز پر بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

طارق محمود کا کہنا تھا کہ دوراں الیکشن اسٹاف 24 گھنٹے ڈیوٹی کرے گا، پہلے رپورٹرز اور کئمرامینز کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کیے جاتے تھے مگر اس مرتبہ ایڈیٹرز اور سب ایڈیٹرز کو بھی کارڈز جاری کئے گئے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں