سندھ کےعوام 8 فروری کو پیپلزپارٹی کی بدترین شکست دینگے، سردار عبدالرحیم

کراچی: سندھ کے عوام 8 فروری کو پیپلزپارٹی کی بدترین شکست کے بعد 9 فروری یوم نجات کے طور منائیں گے 15 سالہ سیاہ دور کا خاتمہ سے سندھ میں ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ ہاؤس میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں جی ڈی اے اور اتحادیوں کو جس طرح عوامی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اس نے پیپلزپارٹی کے الیکشن کمیشن کے ساتھ گٹھ جوڑ ناکام بنادیا ہے

انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کے روز کسی نے بھی دھاندلی کرنے کی کوشش کی تو عوامی طاقت کے ذریعے اس سازش کو ناکام بنایا جائے گا، زرداری مافیا اب اپنا منشور بھول گئے ہیں اور جی ڈی اے فوبیا میں مبتلا ہو کر بچوں کی طرح باتیں کرنے لگے ہیں

جی ڈی اے رہنما نے کہا کہ گزشتہ 15 سالوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی کارکردگی صفر بٹہ صفر رہی ، نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں ملیں اور نہ ہی تعلیمی نظام بہتر ہوا صحت عامہ کے لیے مختص بجٹ اپنی جیبوں میں ڈال کر بدمست ہو گئے، سندھ میں میگا پروجیکٹس لگانے میں پیپلز پارٹی کی حکومت مکمل طور پر ناکام رہی بجلی گیس اشیاء خرد و نوش مہنگی کر کے ٹوٹی سڑکیں اور عوام کو پینے کے لیے زہریلا پانی مہیا کیا گیا عوامی سطح پر مایوسی ان کے کارناموں میں شامل ہے اور اپنے منشور کے تحت عوامی مسائل کو حل کرتے ہوئے خوشحالی اور ترقی کا دور لائیں گے

سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ ظلم تو یہ ہے کہ غاصب حکمرانوں نے سیلاب میں عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا اور بیرون ممالک سے بڑے پیمانے پر آنے والی امداد بھی ہڑپ کر گئے، متاثرین سیلاب اس ظلم کا بدلہ 8 فروری کو ووٹ کے زریعے لیں گے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ جی ڈی اے کا وعدہ ہے کہ ہم اقتدار میں آکر زرداری مافیا کی جاب سے لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں