جسٹس (ر) رشید اے رضوی کی وفات: محنت کش طبقہ مزدور دوست قانون دان سے محروم ہوگیا ہے،لیاقت ساہی

کراچی: سیاسی و سماجی رہنما لیاقت علی ساہی نے جسٹس ( ر) رشید اے رضوی سینئر قانون دان کی وفات سے ایک ترقی پسند اور مزدور دوست سے محنت کش طبقہ محروم ہوگیا ہے ۔ ان اللہ وانا الیہ راجعون ، موت یقیناً برحق ہے لیکن رشید اے رضوی کی طویل جدوجہد رول آف لاء کی رٹ کو قائم کرنے اور آئین میں فراہم کردہ شہریوں کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے ، بالخصوص محنت کشوں کو انصاف کے حصول کے لئے ہمیشہ محنت کشوں کے ساتھ بغیر کسی فیس کے عدالتوں میں ساتھ کھڑے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے آمرانہ ادوار میں محنت کشوں کا جینا مشکل بنادیا گیا تھا اس مشکل  وقت میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی انتظامیہ نے طاقت کے بل بوتے پر غیر منصفانہ پالیسیاں مرتب کرکے ملازمین کے حقوق سلب کرنے کی کوشش کی تھی اس مشکل وقت میں جسٹس ( ر) رشید اے رضوی نے ہائی کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ آف پاکستان کے دروازے ہمارے لئے انصاف کے حصول کیلئے کھٹکھٹائے تھے جس کی بدولت نہ صرف ہزاروں ملازمین کو انصاف مل سکے بلکہ ان کی ملازمتوں کو تحفظ فراہم ہوا ۔

لیاقت علی ساہی کا کہنا تھا کہ 2007  میں وکلا تحریک میں جسٹس ( ر ) رشید اے رضوی نے بڑی بہادری کے ساتھ آئین مخالف قوتوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا اس تحریک میں ملک بھر میں مزدوروں رہنما ؤں نے بھی ان کی وجہ سے وکلاء تحریک کا ساتھ بھرپور دیا اس تحریک کی وجہ سے نہ صرف معزول ججز کی بحالی ممکن ہوئی تھی بلکہ ملک میں جمہوریت کی بحالی ہوئی تھی ۔ محنت کش طبقہ رشید اے رضوی کی آئین کی بالادستی ، آزاد عدلیہ ، آزادی اظہار رائے اور محنت کشوں کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کیلئے جو تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے اس پر مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ رشید اے رضوی نے اپنے سیاسی نظریات کو آگے بڑھانے کیلئے بریسٹر صلاح الدین ایڈوکیٹ ، سید امام حیدر رضوی ایڈوکیٹ جیسے نوجوان وکلاء کو اپنے سیاسی ورثے میں چھوڑا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا کرے ہم سب کو مل کر جسٹس ( ر) رشید اے رضوی کے نظریات کو پرموٹ کرکے ان کی خدمات  کوخراج عقیدت پیش کرنا چاہئے رشید اے رضوی بہت بڑا انسان تھا اس طرح کی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں  تاریخ ہمیشہ ایسے بہادر لوگوں کو ہمیشہ تاریخ میں سنہری حروف میں یاد رکھتی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں