لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان عہدے سے مستعفی

جسٹس شاہد جمیل خان نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا

لاہور: جسٹس شاہد جمیل نے  استعفے میں کہا کہ میں نے 10 سال تک فرائض انجام دیے۔ اب میں نے 1973 کے آئین پاکستان کے آرٹیکل 206 (1) کے تحت فوری طور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا جج ہونا بہت اعزازکی بات تھی لیکن ذاتی حالات کے باعث میں نے یہ فیصلہ کیا

جسٹس شاہد جمیل 2014 میں لاہور ہائی کورٹ کے جج بنے، سینیارٹی لسٹ میں 11 ویں نمبر پر تھے۔

جسٹس شاہد جمیل نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں