
خضدار:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارہ سر کٹ تو سکتا ہے مگر کسی دہشتگرد یا یزید کے سامنے جھک نہیں سکتا، دہشتگرد سمجھتے تھے کہ ہم ڈر جائیںگے۔
جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بندوق کے زور پر تمام مسائل حل نہیں کرسکتے،جس طرح اندر سازش بن رہی ہے اس طرح باہر بھی سازش بن رہی ہے،کچھ قوتیں آپس کی لڑائی کا فائدہ اٹھاتی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ اپنے کاروبار کریں، پر امن تحریک چلائیں، 8فیبروری کے بعد نفرت کی سیاست کوہمیشہ ختم کردوںگا، ہم تمام قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
