
کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پسند جماعت ہے ہمیں خان صاحب کی اہلیہ کی سزا پر افسوس ہے، یہ سزا ہم نے نہیں عدالت نے سنائی ہے،خاتون ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہے،کاش عمران خان بھی خیال رکھتے کہ باقی مخالفین کی خواتین بھی قابل احترام ہیں
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فریال ٹالپور کوکس طرح آدھی رات جیل منتقل کیا گیا تھا۔جیل جانے والوں سے ہمدردی ہوتی ہے،ہماری قیادت نے گیارہ گیارہ سال جیل کاٹی ہے،اب تھوڑی سی جیل پر لوگوں کوہمدردی ہورہی ہے،تحفے لینے کے کئے توشہ خانہ کے قوانین ہیں،جس تحفہ پرسزا ہوئی وہ گراس کمپنی کی گھڑی پر ہوئی،اس کمپنی نے ایک ہی گھڑی بنائی خانہ کعبہ کی شبیہ اس پر بنی ہوئی تھی۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اس نے گھڑی دی پھرجھوٹ بولا ہم نے گھڑی نہیں بیچی،گھڑی خریدنے پیسے جمع کرنے کی منی ٹریل نہیں دی۔گھڑی خود استعمال کرنے کے لئے خریدی جاتی ہے،نہ کہ مارکیٹ میں بیچنے کے لئے
