
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 14 سال کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ظلم ہوا ہے، عوام ہر ناانصافی کا بدلہ ووٹ سے لے گی۔
توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو دی جانے والی سزا پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک لیڈر کو خوش کرنے کے لیے سزائیں دی جا رہی ہیں
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وکیل کے ہوتے ہوئے جرح کی اجازت نہیں دی گئی، بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے،انہوں نے ذاتی طور پر کوئی گفٹ نہیں لیا۔
