جرم ثابت ہونے پر ہی عدالت سزا سناتی ہے،منور وسان

کراچی: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق ایم پی اے منور وسان نے سائیفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا  ملنے  پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جرم ثابت ہونے پر ہی عدالت سزا ناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اور ہماری پارٹی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے، پی ٹی آئی چاہی تو خصوصی عدالت کا فیصلہ ہائیکوٹ میں چئلینج کرسکتی ہے۔

منور وسان نے کہا کہ عدالتوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف بھی مجرم ثابت ہوئے ہیں مگر پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری پر کبھی بھی کوئی کیس ثابت نہیں ہوا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں