آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات،انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے دہشتگردی سے نمٹنے پر اتفاق

راولپنڈی:  آرمی  چیف جنرل سید عاصم منیرسے ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دہشتگردی سے انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات پاکستان اور ایران کے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں کا ادراک کرتے ہوئے  فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اورایک دوسرے کے تحفظات کو زیادہ سے زیادہ سمجھنے پر زور دیا۔

آرمی چیف  نے دوسری ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت  کے احترام پر زور دیتے ہوئے اسے مقدس، ناقابل تسخیر اور ریاست سے ریاست کے تعلقات کی بنیاد قرار دیا۔

ایرانی وزیرخارجہ اور آرمی چیف  نے اس بات پر اتفاق کیا کہ برادر ممالک کے درمیان کسی کو بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے

فریقین نے سرحدی علاقے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں