
اسلام آباد: دوطرفہ کشیدگی کے خاتمے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان پاکستان کے ساتھ ایران کے تعلقات معمول پر لانے کے مشن کے ساتھ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے،دفتر خارجہ کے حکام نے حسین امیر عبداللہیان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا
ایرانی وزیر خارجہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے خصوصی طور پر ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
