نیشنل بینک اسٹیڈیم میں فراہمی و نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل

کراچی: سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی ہدایت پر واٹر کارپوریشن نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں فراہمی و نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل کرلیے

ترجمان واٹر کے مطابق اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں فراہمی و نکاسی آب کی تمام شکایات کا مکمل خاتمہ کیا گیا ہے جبکہ ہائیڈرنٹس سیل کی جانب سے اسٹیڈیم میں بلا معاوضہ واٹر ٹینکرز فراہم کیے گئے ہیں اور تمام انتظامات کی نگرانی فوکل پرسن ٹو سی ای او برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر خود کر رہے ہیں۔

اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کا کہنا تھا کہ سندھ پریمیئر لیگ دوران اسٹیڈیم کے اندر واٹر ٹینکرز، جیٹنگ و سیکشن مشینیں موجود رہیں گی اور کسی بھی شکایات یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واٹر کارپوریشن کا عملہ اسٹیڈیم میں موجود ہوگا، انکا مزید کہنا تھا کہ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سندھ پریمیئر لیگ کا انعقاد انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے ایک اچھا پیغام ہے جبکہ واٹر کارپوریشن پی سی بی سمیت دیگر اداروں کے ساتھ مل کر سندھ پریمیئر لیگ کی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں