کراچی: بے روزگار شوہر کی بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی

کراچی: ایئرپورٹ کے قریب فلک ناز اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل پر ایک فلیٹ سے پانچ لاشیں ملیں

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پہنچ گئی اور مزید تفتیش کی جارہی ہے

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر کے سربراہ احسن رضا رضوی نامی شخص نے اپنی بیوی ندا رضوی اور تین بچوں جبرائیل، میکائیل اور بچی اُم ہانی کو قتل کر کے خودکشی کی ہے۔

پڑوسیوں کے مطابق احسن کافی عرصے سے بے روزگار اور مہنگائی سے شدید پریشان تھا۔

ایس ایس پی ملیر طارق الہی مستوئی موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کردیا۔

لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

ایس ایس ملیرطارق مستوئی نے میڈیا کو بتایا کہ کرائم سین یونٹ عملہ شواہد جمع کررہا ہے، احسن رضارضوی گارمنٹس کا کام کرتا تھا اور کاروبار بند ہونے کے بعد سے پریشان تھا۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ بچوں کی لاشوں پرتیز دھارآلے کے وار کے نشان موجود ہیں، فلیٹ سے ایک تحریری نوٹ بھی ملاہے جس میں ایک لیپ ٹاپ کا ذکر تھا، پولیس نے لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں