ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال کی افسران کوعوامی مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات

کراچی:گلشن اقبال ٹاؤن چئیرمین ڈاکٹر فواداحمد نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں پر اعتماد کیلئے عوام میں اعتماد کی فضا قائم کرنا ہوگی جوکہ آن گراؤنڈ خدمات فراہم کرکے ہی قائم کی جاسکتی ہے ،ٹاؤن ودیگر شہری ادارے  ایک پیچ پر کام کریں گے تو بہتری کا سفر آسانی سے طے ہوگا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن وائس چئیرمین ابراہیم صدیقی، یوسی 4 کے چئیرمین فیاض الہدیٰ ، وائس چئیرمین آصف آزاد و محکمہ جاتی افسران کے ساتھ یوسی 4 کے بلدیاتی مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر یوسی 4 کے چئیرمین فیاض الہدیٰ نے یوسی کے مختلف مسائل کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ یوسی 4 میں فراہمی ونکاسی  آب کے حوالے سے پیش مسائل سے آگاہ کیا جبکہ دیگر بلدیاتی مسائل بھی زیر بحث آئے جس پر چئیرمین ڈاکٹر فواد احمد نے راشد منہاس روڈ پر گلشن چورنگی سے نیپا جانے والی شاہراہ پر موجود گڑھے کو فوری مرمت کرنے کی ہدایت دینے کے ساتھ دیگر مسائل کے حل کی بھی ہدایات جاری کیں،

چئیرمین ڈاکٹر فواد احمد نے ضیاء الحق کالونی میں پانی کی فراہمی کے  مسئلے کے حل پر واٹر بورڈ کے افسران و عملے کی پذیرائی  کرتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ جہاں کوئی اچھا کام کرے گا اس کو سراہیں گے اور امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا

ٹاؤن چیئرمین نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کو علاقوں میں کچرے کے کنٹینرز نصب کرنے اور کچرے کو فوری ٹھکانے لگانے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں چارجڈ پارکنگ کے حوالے سے ڈائریکٹر مجتبی گبول نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ابتدائی طور اپنا گراؤنڈ ورک مکمل کرچکا ہے اور ہر اہم شاہراہ پر جہاں پارکنگ ٹی ایم سی گلشن کے زمرے میں آتی ہے وہاں عملہ تعینات ہے اس کے علاوہ اوور چارجنگ یا دیگر شکایات کیلئے ہیلپ لائین نمبر بھی ہر پارکنگ سائٹ پر نصب کردیا گیا ہے

اس موقع پر یوسی چئیرمین فیاض الہدیٰ نے محکمہ پارکس کے افسران و عملے کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پارکس نے گلشن اقبال ٹاؤن میں جو عوام کیلئے سہولیات مہیا کی ہیں وہ مثالی ہیں ہم ہر اچھے اقدام کی کھلے دل سے تائید کرتے ہیں ۔

اجلاس میں ڈائریکٹر پارکس شباہت حسین ،ایکسئین  بی اینڈ آر راشد فیاض،  ایکسئین  واٹر بورڈ جاوید، ایکسئین سیوریج عمران، سندھ سالڈ ویسٹ سے نوید پاشا، ایکسئین  ایم اینڈ ای جاوید بھایو و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں