میدانوں کو آباد کر کے صحت مندانہ سرگرمیوں میں اضافہ کر رہے ہیں،رضوان عبدالسمیع

کراچی: چئیرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے کہا ہے کہ میدانوں کو آباد کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔جناح ٹاؤن کی حدود میں موجود پارکوں ومیدانوں کو منفی سرگرمیوں کا مرکز نہیں بننے دیا جائے گا.ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھارو لین میں میدان کا افتتاح کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ عیدگاہ گراؤنڈ قبضہ مافیا کی نظروں میں تھا اور  منفی سرگرمیوں کا مرکز بن رہا تھا جسے فوری طور پر بچا کر درست کیا گیا ہے گراونڈ میں روشنیاں جگمگا رہی ہیں جبکہ گراؤنڈ مکمل طور پر ہموار کیا گیا ہے جبکہ اردگرد کی دیواروں کو بھی درست کیا گیا ہے اب یہ مکمل طور پر تیار ہے۔

رضوان عبدالسمیع کا کہنا تھا کہ  نوجوان اور بچے یہاں آکر کھیلوں کے شوق کو پورا کرسکتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ جناح ٹاؤن میں موجود پارکوں ومیدانوں کو آباد رکھا جائے تاکہ کوء بھی یہاں کسی قسم کی منفی سرگرمی سر انجام دینے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ تھارو لین سمیت جناح ٹاؤن میں منتخب بلدیاتی نمائندگان کی مدد سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے میدان کو قابل استعمال بنانے کیلئے منتخب بلدیاتی نمائندگان کا شکریہ ادا کیا.

اس موقع پر جناح ٹاؤن کے افسران سمیت کونسلرز اسماعیل بلوچ،حماد،ضیاء،لاسی اور ادریس بھٹی ودیگر موجود تھے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں