
کراچی: چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کلک نمائندگان سے گلشن اقبال ٹاؤن کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر کلک نمائندگان نے چئیرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کو چئیرمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا کہ ان کی آمد کے بعد گلشن اقبال ٹاؤن میں بہتری آئ ہے اس موقع پر مختلف کارآمد امور پر تبادلہ خیال کیا.
چئیرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ ٹاؤن کا چارج سنبھالنے کے بعد ہمیں مختلف قسم کے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن الحمداللہ ایک ایک کرکے مسائل سے کامیابی سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں،کلک کا شہر کراچی کی بہتری میں اہم کردار ہے اس سلسلے میں گلشن اقبال ٹاؤن کو نئے دفتر کے قیام اور موجودہ آفس میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے معاونت درکار ہے
کلک نمائندگان نے چئیرمین ڈاکٹر فواد احمد کو یقین دہانی کروائی کہ کلک آفس گلشن اقبال ٹاؤن کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اور بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے کلک کا تعاون گلشن اقبال ٹاؤن کے ساتھ ہوگا ۔ اجلاس میں فوکل پرسن کلک زاہد احمد، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر راشد فیاض جبکہ کلک کی جانب سے وقارعابدی ، صادق اور انجینیئر ممتاز موجود تھے.
