واٹر بورڈ اور رینجرز کی پانی چوری کے خلاف مشترکہ کارروائی،غیر قانونی کنکشن منقطع

سندھ رینجرز اور واٹر بورڈ سیوریج کارپوریشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کنکشن کاٹ دیے۔

آپریشن اسٹیٹ ایونیو، سائٹ ایریا، ڈاک خانہ چورنگی، کنیز فاطمہ سوسائٹی، سرجانی میں کیاگیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دوسرے مرحلے میں سب سوائل بور کی آڑ میں پانی کی چوری کےخلاف آپریشن کیے جارہے ہیں، جس میں 4 انچ کے 5 اور 6 انچ کے 2 غیر قانونی کنکشن ختم کردیے گئے

ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے بعد یومیہ 6 لاکھ 30 ہزار گیلن پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے جب کہ پانی چوری سے 5 کروڑ روپے سالانہ نقصان ہورہاتھا،غیر قانونی پمپنگ اسٹیشن مسمار کر دیا گیا، موٹریں، واٹرپمپ اور جنریٹر قبضے میں لے لیے گئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں