
نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے
8روپے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، بکہ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے97 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 92 پیسےکمی کی گئی ہے، نئی قیمت 164 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
