چئیرمین جناح ٹاؤن کا شہید ملت روڈ پر درخت کٹائی شدید برہمی کا اظہار

کراچی:چئیرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع درخت کٹائی کی اطلاع پر شہید ملت روڈ نزد پہنچ گئے اور درختوں کی کٹائ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے بورڈ نصب کیا گیا ہے اورمبینہ طور پر ملی بھگت سے ایک دیوار تعمیر کیجارہی ہے جو کہ تجاوزات کے زمرے میں آتی ہے

رضوان عبدالسمیع کا کہنا تھا کہ سڑک کی سینٹرل آئی لینڈ پر موجود درختوں کو کاٹ دیا گیا ہے جو کہ کسی طور بھی مناسب طرز عمل نہیں ہے بلکہ قانونی جرم ہے،شہر کو ہریالی کی ضرورت ہے اس کے برعکس ہریالی کو سبوتاژ کیا جارہا ہے جس میں نوازنے کا عمل کسی طور بھی مناسب نہیں ہے  انہوں نے اعلی حکام سے گزارش کی کہ وہ اس سلسلے میں کاروائی عمل میں لائیں تاکہ آئندہ اس قسم کا عمل سر انجام دینے سے گریز کیا جائے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں